سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے پیر کو کویت میں ہنگری کے وزیرخارجہ اور تجارت پیٹر سیجارٹو نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ مفادات کی تکمیل کےلیے ان کی سپورٹ اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرا نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈز کو شارٹ سٹے ویزے سے استثنی دینے، پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ فار ڈپلومیٹک سٹیٹیز اور ہنگری کی سفارتی اکیڈمی کے درمیان مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرخارجہ سے ہالینڈ کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈیوڈ وین وائل نے بھی ملاقات کی۔
کویت میں جی سی سی اور یورپی یونین کے درمیان علاقائی سلامتی اور تعاون سے متعلق اعلی سطح کے فورم کے دوران ملا قات میں دوطرفہ تلعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔