سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے بدھ کو العلا میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں مشرق قریب، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کے بیورو کی سینیئرعہدیدار ماورا نامدار نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق میونخ لیڈرز میٹنگ کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیل کیا گیا۔
یاد رہے امریکی اہلکار میونخ لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔
میونخ سکیورٹی کانفرنس جو 1963 میں قائم ہوئی تھی، سینیئر حکومتی عہدیداروں، سکیورٹی رہنماوں اور پالیسی ماہرین کو بین الاقوامی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے امور پر تبادلہ خیال کےلیے جمع کرتی ہے۔