سعودی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ’ یہ عمل مہلک خطرات اور ہولناک حادثات کا باعث ہے۔‘
سبق نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایکس اکاونٹ پر ایک بار پھر محفوظ ڈرائیونگ کے لیے سلامتی کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹریفک چالان کی ادائیگی کا دعوی کرنے والے جعلسازوں سے ہوشیارNode ID: 886383
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ’ڈرائیونگ کے دوران اس بات کا خیال رکھا جائے کہ موبائل فون پر آنے والے کسی پیغام کا نہ توجواب دیں اور نہ اسے کھولیں۔‘
گاڑی چلاتے وقت موبائل کو ہاتھ میں نہ رکھیں تاکہ اپنی اور دوسروں کی سلامتی کو یقینی بنا سکیں۔
واضح رہے ٹریفک پولیس کی جانب سے وقتافوقتا آگاہی مہم شروع کی جاتی ہے جس کا مقصد حادثات کے بنیادی اسباب کے حوالے سے لوگوں کو خبردار کرنا ہے۔
ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں خاص کر جب موبائل پر آنے والے پیغامات کو دیکھا اور ان کا جواب دیا جائے۔
اس صورت میں ڈرائیور کی توجہ سڑک سے ہٹ کر موبائل پر ہوتی ہے جو حادثے کا بڑا سبب ہوتا ہے۔
واضح رہے مملکت کے تمام شہروں میں اہم شاہراہوں پرخود کار سسٹم نصب ہے جو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی خلاف ورزی بھی ریکارڈ کرلیتے ہیں۔
ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال لاپروائی کے زمرے میں آتا ہے جس سے گاڑی کے مالک اور سڑک پر لوگوں اور دیگر گاڑیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
مملکت میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر 500 سے 900 ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔