Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توکلنا خدمات‘ ایپ صارفین کواب مزید چار خدمات فراہم کرے گی

نیشنل انفارمیشن سینٹر ایپ کے دائرے کو وسعت دے رہا ہے (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں’توکلنا خدمات‘ ایپ صارفین کواب مزید چار خدمات فراہم کرے گی۔
سعودی ڈیٹنا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے زیرسایہ نیشنل انفارمیشن سینٹر ایپ سے استفادے کے دائرے کو وسعت دے رہا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق توکلنا خدمات انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد شہر کا موسم اور پسندیدہ شہروں کا درجہ حرارت معلوم ہو سکے گا۔‘
’آئندہ پانچ دن کے بارے میں موسم کی پیشگوئی اور خراب موسمی صورتحال کے حوالے سے بھی معلوم کیا جا سکے گا۔‘ 
توکلنا خدمات ایپ کے ذریعے زندگی کے شعبوں خصوصاً تعلیم، صحت، دینی خدمات اور عام خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں توکلنا ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے نئی سہولتیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ 
توکلنا ایپ کی مدد سے وزارت داخلہ، محکمہ امن عامہ، وزارت بلدیات و دیہی امور یا سوشل انشورنس پبلک کمیشن کے ریکارڈ پر موجود خلاف ورزیاں معلوم کی جا سکتی ہیں۔
ایپ کو متعدد سرکاری اداروں خصوصاً داخلہ، صحت، انصاف، بلدیاتی و دیہی امور، فروغ افرادی قوت اور حج وعمرہ کی وزارتو ں سے مربوط کر دیا گیا ہے۔

شیئر: