Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استعمال شدہ گاڑیوں کا ریکارڈ، توکلنا کی نئی سروس

’حادثات کا ریکارڈ، پچھلے مالکان اور دیگر اہم معلومات حاصل کئے جاسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
توکلنا ایپ میں نئی ڈیجیٹل سروس متعارف کروائی گئی ہے جو صارف کو کسی بھی استعمال شدہ گاڑی کی خریداری سے قبل اس کا مکمل تاریخی ریکارڈ چیک کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سروس ایپ میں موجود ’موجز‘ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے جو کمپنی ’علم‘ کے تعاون سے ہے۔
یہ سروس صارفین کو  تفصیلی رپورٹ تک رسائی فراہم کرتی ہے جس میں گاڑی سے متعلق درست معلومات شامل ہوتی ہیں، جیسے کہ حادثات کا ریکارڈ، پچھلے مالکان اور دیگر اہم معلومات جو محفوظ اور باشعور خریداری کے فیصلے میں مدد دیتی ہیں۔
یہ سروس توکلنا ایپ کی ان کئی ڈیجیٹل سہولیات کا حصہ ہے جو سعودی عرب میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگی اور معلومات تک آسان رسائی اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

شیئر: