Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ ہزار سے زیادہ رضا کار حجاج کی ہیلتھ کیئر میں مدد کر رہے ہیں

رضاکار تین اہم شعبوں میں ہیلتھ کیئر خدمات میں معاونت کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے ’رواں برس حج سیزن میں 5 ہزار سے زیادہ ہیلتھ کیئر رضاکار حصہ لے رہے ہیں جو حجاج کے لیے خدمات کا معیار بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدمات ہیلتھ سیکٹر کی تبدیلی اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت پروگرام کے اہداف کے مطابق ہیں جو وژن 2030 کا حصہ ہیں۔
اس کا مقصد حجاج کو اعلی معیار کی صحت خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مناسک حج آسانی اور اطمینان کے مطابق ادا کرسکیں۔
 وزارت نے کہا’ رضاکار تین اہم شعبوں میں ہیلتھ کیئر خدمات میں معاونت کرتے ہیں، ان میں احتیاطی اقدامات، علاج اور سپورٹ شامل ہیں۔‘
رضا کاروں کی خدمات مقدس مقامات کے اندر مختلف مقامات پر ہیں جن میں مکہ مکرمہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے ساتھ  ہسپتال اور صحت مراکز شامل ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب کے صحت نظام نے حج 2025 کے آغاز سے گیارہ ذی الحجہ تک ایک حجاج کو ایک لاکھ 47 ہزار سے زیادہ صحت خدمات فراہم کی ہیں۔۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 80 ہزار603 سے زیادہ عازمین نے صحت مراکز کی خدمات سے فائدہ اٹھایا، ایمرجنسی میں 35 ہزار176 کیسز سامنے آئے۔
آؤٹ مریضوں کی تعداد 7 ہزار541 رہی۔ ہسپتالوں میں 5 ہزار 619 مریض داخل ہوئے جن میں انتہائی نگہداشت کے دو ہزار 626 کیسز شامل ہیں۔
علاوہ ازیں 248 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن اور ؤ18 اوپن ہارٹ سرجری بھی کی گئی۔

 

شیئر: