Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ میں جامع مسجد الکبیر کی تعمیر، ’فنِ تعمیر کا شاہکار ہوگی‘

منصوبے پر 917 ملین ریال (244 ملین امریکی ڈالر) لاگت آئے گی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی الدرعیہ کمپنی کا کہنا ہے کہ الدرعیہ ٹو کے ترقیاتی پروجیکٹ کے تحت جامع مسجد الکبیر کی تعمیر و ترقی کے لیے المجال العربی گروپ اور مان انٹرپرائز لمیٹیڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط  کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جامع مسجد الکبیر کی تعمیر و ترقیاتی منصوبے کی لاگت 917 ملین ریال (244 ملین امریکی ڈالر) آئے گی۔
جامع مسجد کی تعمیر 12 ہزار 320 مربع میٹر رقبے پر کی جائے گی جس میں 11 ہزار 400 افراد کے بیک وقت نماز ادا کرنے کی گنجائش ہوگی۔ 5240 مصلوں کی گنجائش مسجد کے اندر جبکہ 6160 بیرونی صحنوں میں رکھی جائے گی۔
مسجد کا ڈیزائن ایوارڈ یافتہ فرم ایکس آرکٹیٹکٹس نے انتہائی منفرد اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بنایا گیا ہے جو فن تعمیر کا شاہکار ہوگا۔
جامع مسجد میں خواتین کے لیے نماز کی جگہ بھی مخصوص ہو گی جبکہ ہوا دار و کشادہ وضوخانوں کے علاوہ وادی حنیفہ کے رخ پر ایک لائبریری بھی تعمیر کی جائے۔

مسجد کے بیرونی جانب وسیع وعریض رقبے پر سبزہ زار ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں بیرونی جانب وسیع وعریض رقبے پر سبزہ زار ہوگا جہاں رمضان اور عیدین کے مواقع پر بڑی تعداد میں افراد کی گنجائش ہوگی۔
جامع مسجد الکبیر کے بیرونی علاقے میں ثقافتی مرکز اور مقامی مصنوعات کے فروغ کے لیے مارکیٹوں کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
مسجد کی تعمیر کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جس ہوا کی آمد ورفت کا نظام 3 ڈی نیٹ ورکنگ کے تحت کیا جائے گا جس سے روشنی اور تازہ ہوا کی آمد ورفت مناسب طریقے سے جاری رہنے کے ساتھ اور مسجد کے اندر کا ماحول بھی خوشگوار رہے۔

 

شیئر: