Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئر 26 اکتوبر کو لندن کے لیے پہلی اڑان بھرنے کے لیے تیار

سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر‘ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 26 اکتوبر 2025 سے پہلی  پرواز ریاض سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگی۔
سعوی خبررساں ایجنسوں کے مطابق ریاض سے لندن جانے والی پہلی پرواز ایک  بوئنگ 787-9  تیکنیکی سپیئر طیارے کے ساتھ ریاض سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگی جسے عربی میں ’جمیلہ‘ (خوبصورت ) کا نام دیا گیا ہے۔
یاد رہے سعودی عرب کی نئی قومی ایئر لائن کا اعلان 2023 میں کیا گیا تھا جو سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔
پہلے مرحلے کے آپریشنل پروگرام کے تحت سفر کرنے والوں میں ریاض ایئر کے ملازمین اور مخصوص گروپس کے لیے ٹکٹس فروخت کی جائیں گی تاکہ سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تجرباتی مراحل کو مکمل کیا جا سکے۔
ریاض ایئر کی پہلی پرواز ’آر ایکس 401 ‘ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے علی الصبح سوا تین جو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ ساڑھے سات پہنچے گی جبکہ واپسی کی پرواز ’آر ایکس 402 ‘ لندن کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو اڑان بھرے گی جو ریاض کے وقت کے مطابق سوا سات پر لینڈ کرے گی۔
ایئرلائن کی جانب سے لائیلٹی پروگرام ’سفیر‘ بھی شروع کیا گیا ہے۔ ابتدائی رجسٹریشن کرانے والے ممبران کو بکنگ کی سہولت و دیگر مراعات حاصل ہوں گی۔
یاد رہے سعودی عرب کی جانب سے ریاض ایئر کو اپنے دوسرے فلیگ شپ کیریئر کے طور پر متعارف کرانا وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق مملکت کی تیزی سے عالمی سیاحتی مقام میں تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔

سعودی عرب کی نئی قومی ایئر لائن کا اعلان 2023 میں کیا گیا تھا۔ (فوٹو: ریاض ایئر)

قومی سیاحت کی حکمت عملی کے تحت مملکت کا مقصد جی ڈی پی میں سیاحت کے شعبے کی شراکت کو 10 فیصد سے زیادہ کرنا ہے
نئی فضائی کمپنی کے اپنے آغاز کے بعد مملکت کی تیل ماسوا آمدنی میں 75 ارب ریال کا اضافہ اور دو لاکھ سے زیادہ  براہ راست یا بالواسطہ ملازمت کے مواقع متوقع ہیں۔

 

شیئر: