Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، جدہ ریلوے لائن اور نئی قومی فضائی کمپنی کا پروگرام

مشرقی اور مغربی سعودی عرب کو جوڑنے والی ریلوے لائن بھی جلد بنے گی- (فوٹو عکاظ)
سعودی وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر  نے کہا ہے کہ مملکت میں کئی اہم ٹرانسپورٹ منصوبے نافذ کیے جائیں گے-  
 مجوزہ منصوبوں میں جدہ اور ریاض کے درمیان ریلوے لائن، مشرقی علاقے کو مغربی  سے جوڑنے والی ریلوے لائن اور نئی قومی فضائی کمپنی کا قیام قابل ذکر ہے- 
عکاظ اخبار کے مطابق الجاسر نے کہا کہ نئی حکمت عملی کے تحت متعدد بین الاقوامی فضائی گروپ بنائے جائیں گے- لاجسٹک زونز اور پلیٹ فارم قائم کیے جائیں گے- علاوہ ازیں سعودی بندرگاہوں کا بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا- پورے ملک میں سڑکوں کے جال کا معیار زیادہ عمدہ بنایا جائے گا- 
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی عرب فضائی نقل و حمل میں دنیا بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کی حکمت عملی تیار کررہا ہے- ڈھائی سو سے زیادہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی- کارگو سیکٹر کو جدید تر اور وسیع تر بنایا جائے گا- 4.5 ملین ٹن سے زیادہ سامان ہوائی جہازوں سے منتقل کیا جائے گا- 
جدہ ایوان تجارت میں امدادی خدمات اور فضائی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسین الزہرانی نے بتایا کہ بڑی بندرگاہوں اور ایئرکارگو کو ایک دوسرے سے مربوط کیا جائے گا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: