Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں حج وعمرہ ریسرچ فورم کا آغاز

فورم کا مقصد عمرہ زائرین اور وزیٹرز کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے 25 ویں حج وعمرہ و وزٹ ریسرچ فورم کا افتتاح کیا ہے۔
خادم حرمین شریفین کی زیرسرپرستی یہ فورم ام القری یونیورسٹی کے زیراہتمام کنگ سلمان انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ہو رہا ہے۔
گورنر مدینہ نے فورم کے موقع پر نمائش کا بھی دورہ کیا، جس میں پچاس سے زیادہ ادارے شرکت کررہے ہیں۔
 شہزادہ سلمان بن سلطان کو حج، عمرہ اور وزٹ کے شعبے میں جدید انوینشن او ٹیکنالوجی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس کے علاوہ انہیں مختلف خدمات اوراقدامات کے بارے میں بتایا گیا جو سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔
ام القری یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر معدی بن محمد آل مذھب نے بتایا ’ فورم میں معروف رسرچر اور ماہرین شرکت کررہے ہیں۔ اس میں ورکشاپس، سائنسی سیشنز منعقد ہوں گے۔
اس فورم کا مقصد عازمین، عمرہ زائرین اور وزیٹرز کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
 علاوہ ازیں فورم میں سعودی ماہرین تعلیم نے ریسرچ پروجیکٹس اور سٹڈیز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ریسرچر ٹاکٹرعبدالعزیز بن عوض المجنونی نے ایس پی اے کو بتایا’ فورم میں شرکت، ریسرچ پروجیکٹ پیش کرنے کا ایک موقع تھا۔‘
’ متبادل ٹرانسپورٹیشن، توانائی اور پانی کی کارکردگی، میٹریل، ریسورسز اورانڈور انوائرمینٹل کوالٹی کا تجزیہ کرکے مکہ کے وسطی علاقے میں ہوٹل بلڈنگز کی پائیداری کے تصور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
انہوں نے جدید نگرانی کے نظام، قابل تجدید توانائی کے اقدامات، سب میٹرز کا استعمال کرتے ہوئے پانی کے بہتر انتظام ، ری سائیکلنگ، آگاہی مہم، اور ہوا کے معیار کے بہتر بناتے ہوئے ویسٹ منجمنٹ کے جامع نظام کے ذریعے توانائی کی کارکردگی بڑؒھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

شیئر: