Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ کے انار کے باغات، ’نسل در نسل‘ محنت کا ثمر

خزاں کے آغاز کے ساتھ ہی الباحہ میں انار کی چنائی کا موسم شروع ہو جاتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ علاقہ تقریباً 179 ہیکٹر پر پھیلے انار کے باغات کا گھر ہے جو ہر سال 1600 ٹن سے زیادہ انار کی فصل دیتے ہیں۔ یہ بھرپور پیداوار علاقے کی زرخیز زمین، معتدل موسم، وافر پانی کی فراہمی، اور زرعی لحاظ سے مالا مال مٹی کی بدولت ممکن ہوتی ہے۔
الباحہ میں انار کے درخت صدیوں سے کاشت کیے جا رہے ہیں۔ یہ درخت مقامی کسانوں کے لیے آمدنی کے قدیم ترین ذرائع میں سے ایک رہے ہیں۔ کسانوں کے لیے یہ ایک پوری زندگی پر محیط سفر ہے جو عموماً کم عمری سے شروع ہوتا ہے اور بڑھاپے تک جاری رہتا ہے۔
رواں برس مملکت میں ذائقے دار اورغذائیت سے بھر پور انار کی پیداوار 37 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جس سے خود کفالت میں اضافے کے ساتھ فوڈ سکیورٹی سسٹم مضبوط ہوا ہے۔
الباحہ کے انار کے ایک باغ کی سیر ایس پی اے کی ویڈیو میں

شیئر: