اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے اس کی نیشنل جیو سپیشل گورننس اور ایکو سسٹم کو دنیا کے بہترین عملی نمونے میں سے ایک تسلیم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ اعتراف اقوامِ متحدہ کے جیو سپیشل انفارمیشن مینجمنٹ کے پالیسی اینڈ لیگل فریم ورک کے ورکنگ گروپ کی ماہرین کی تیسری میٹنگ کے دوران کیا گیا جس کی میزبانی سعودی عرب نے کی اور اس میں سعودی عرب کی نمائندگی جنرل اتھارٹی فار سروے اینڈ جیو سپیشل انفارمیشن نے کی۔
نیشنل جیو سپیشل گورننس اقوام متحدہ کے جیو سپیشل انفارمیشن فریم ورک کی ہدایات کے مطابق چلایا جاتا ہے۔ یہ نظام معلومات بنانے اور استعمال کرنے والے مختلف اداروں، ٹیکنالوجیوں اور پالیسیوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ مختلف قسم کے ڈیٹا کو تین اور چار جہتی انداز میں بہتر طریقے سے سمجھا اور شیئر کیا جا سکے۔
یہ کامیابی سعودی قیادت کی جانب سے اس شعبے کو دیے گئے بھرپور تعاون کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد جیو سپیشل معلومات کے کردار کو قومی ترقی اور بہتر فیصلے سازی میں مضبوط بنانا ہے تاکہ یہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔