Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکافی لاونج سیل

گورنریٹ کا کہنا ہے کہ ضوابط پر عمل نہ کرنے پرسخت سزا کا سامنا کرنا ہوگا(فوٹو، ایکس)
عوامی ضابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی ریکارڈ ہونے پر گورنر عسیر ریجن شہزادہ ترکی بن طلال نے ’کافی لاونج‘ بند کرنے کے احکامات صادر کردیئے۔
اخبار 24 کے مطابق گورنریٹ کی تفتیشی ٹیموں نے علاقے میں قائم بعض کافی لاونجوں میں عوامی اخلاق کے ضوابط کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی تھیں جس کی رپورٹ موصول ہونے پر گورنر عسیر ریجن نے فوری طورپر سخت ایکشن لیتے ہوئے لاونج سیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس ضمن میں گورنریٹ کا کہنا تھا کہ ضوابط کی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ۔
عوامی ضابطہ اخلاق کی پابندی ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

 

 

شیئر: