وزارتِ توانائی کے تعاون اور زیر نگرانی ینبع کے صنعتی علاقے میں الیمامہ اسٹیل فیکٹری میں ونڈ انرجی سسٹم کی تیاری یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق صاف توانائی کی جانب پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے ’ہوا‘ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے تحت ونڈ ٹربائن اور پولز کی صنعت کے لیے قائم کی جانے والی فیکٹری کی سالانہ پیداواری صلاحیت 50 ہزار ٹن تک ہو گی۔
فیکٹری میں ونڈ انرجی کے لیے درکار ٹاورز بنائے جائی گے جن کی لمبائی (اونچائی) 130 میٹر یا اس سے زیادہ ہو گی جبکہ پول کا قطر 6 میٹر تک ہو گا جو جدید ترین ونڈ ٹربائنز کی تنصیب کے لیے انتہائی موزوں ثابت ہوں گے۔

فیکٹری میں جدید ترین سسٹم نصب کیے گئے ہیں جہاں انتہائی اعلی معیار کے ونڈ ٹاورز تیار کیے جائیں گے جن سے نہ صرف مقامی بلکہ عالمی مارکیٹوں کی ضروریات کو بھی پورا کیا جاسکے گا۔
واضح رہے الیمامہ انڈسٹریز کا شمار مملکت کی ان نمایاں صنعتی کمپنیوں میں ہوتا ہے جو فولادی اشیا کی تیاری کے حوالے سے معروف ہے۔