Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قائم مقام نائب وزیر داخلہ سے ریاض میں امریکی ناظم الامور کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قائم مقام نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف نے پیر کو اپنے دفتر میں امریکی ناظم الامور ایلیسن ڈلورتھ کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری برائے سلامتی امور محمد بن مھنا المھنا اور وزارت کے دیگر سینیئر حکام بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ریاض میں انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے ایگزیکٹیو نائب صدر کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران مملکت اور گورپ کے درمیان تعاون کے طریقوں کا جائزہ لینے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کی۔

 

شیئر: