خادم حرمین شریفین کے مشیر، گورنر مکہ مکرمہ و اعلی حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نائب گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نےعمرہ و حج کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
سعودی خبررساں ایحجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق نائب گورنر نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ اللہ کے مہمانوں کی بہتر خدمت میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑیں۔
انہوں نے کہا’ زائرین کی مملکت آمد سے لے کر روانگی تک کے تمام امور بہترین طریقے سے انجام دیے جائیں۔‘
عمرہ وحج امور کی کمیٹی نے مفصل رپورٹ بھی پیش کی جس میں رواں عمرہ سیزن کے دوران آنے والے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی کے ارکین نے حج سیزن کے حوالے سے قبل ازوقت کی جانے والی تیاریوں اورترقیاتی کاموں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا۔