Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہروں کو جوڑنے والی شاہراہوں کی نمبرنگ شروع

’عرضی سڑکیں ملک کے مغرب سے مشرق کی جانب پھیلی ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے روڈ نے ملک میں شاہراہوں کے نمبرنگ سسٹم کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ نظام منظور شدہ تقسیم پر مبنی ہے جو سڑکوں کو لمبائی اور چوڑائی میں تقسیم کرتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ نظام سڑکوں کی منصوبہ بندی، ان کے سمت اور ضروریات کے تعین، شہروں کے درمیان بہتر ربط اور راہگیروں کی سلامتی کے ساتھ ساتھ ایک اعلیٰ معیار کا ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اتھارٹی نے بتایا کہ اس نظام میں حروف اور نمبرز شامل ہیں جو سڑکوں کے سمت کو ظاہر کرتے ہیں چاہے وہ عرضی ہوں یا طولی نیز ہر سڑک کے آغاز اور اختتام کے مقامات کو بھی واضح کرتے ہیں۔
اتھارٹی بتایا ہے کہ ’عرضی سڑکیں ملک کے مغرب سے مشرق کی جانب پھیلی ہوئی ہیں جن کے نمبرز 10 سے شروع ہو کر 80 تک جاتے ہیں‘۔
’ان میں نمایاں شاہراہ نمبر 10 ہے جو الدرب سے شروع ہو کر البطحا سرحدی گزرگاہ (متحدہ عرب امارات کی سرحد) تک جاتی ہے‘۔
’شاہراہ نمبر 40 جدہ سے دمام تک پھیلی ہوئی ہے جبکہ شاہراہ نمبر 80 ضباء سے شروع ہو کر جدیدہ عرعر تک جاتی ہے‘۔
’اسی طرح طولی سڑکیں ملک کے شمال سے جنوب تک پھیلی ہیں، جن کے نمبرز 5 سے شروع ہو کر 95 تک ہیں‘۔
ان میں نمایاں شاہراہ نمبر 5 ہے جو جازان سے حقل تک جاتی ہے، شاہراہ نمبر 15 شرورہ سے شروع ہو کر تبوک تک پہنچتی ہے اور شاہراہ نمبر 95 جو الخبر سے الخفجی تک پھیلی ہوئی ہے‘۔
اتھارٹی کا مقصد نقل و حمل کے شعبے کی کارکردگی کو مؤثر بنانا، سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے اور سلامتی کے معیار کو بہتر کرنا ہے کیونکہ یہ اتھارٹی کی نگرانی کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔

شیئر: