2024 کے دوران 4 کروڑ 20 لاکھ افراد نے ریلوے کا سفر کیا
جمعرات 16 اکتوبر 2025 10:14
’2024 میں مسافروں کی یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 2024 کے دوران 4 کروڑ 20 لاکھ افراد نے ریلوے کا سفر کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریلوے کے مسافروں میں اضافہ ریلوے ٹرانسپورٹ خدمات کی تیز رفتار ترقی اور اسے جدید، محفوظ اور مؤثر سفری ذریعہ کے طور پر عوامی ترجیح میں اضافے کی علامت ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’یہ ترقی سعودی عرب کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں پیش رفت اور ریلوے نیٹ ورک کے پھیلاؤ کی عکاس ہے، جو مختلف علاقوں کو جامع ٹرانسپورٹ نظام کے تحت آپس میں جوڑتا ہے‘۔
’یہ سب کچھ قومی نقل و لاجسٹکس حکمتِ عملی کے دائرے میں آتا ہے جس کا مقصد نقل و حمل کے ذرائع کی کارکردگی کو بہتر بنانا، سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق معیارِ زندگی کو بلند کرنا اور پائیدار و ماحول دوست سفری اختیارات فراہم کرنا ہے۔