سوشل میڈیا میں دوسروں کی تشہیر قابل سزا جرم
جمعرات 16 اکتوبر 2025 9:57
’قانون کے مطابق تشہیر کرنے پر ایک سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سائبر کرائم قانون نے لوگوں کی نجی زندگی کے تحفظ اور حقوق کی پاسداری کی ضمانت دیتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’لوگوں کی نجی زندگی قابل احترام ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنا کسی طور قابل قبول نہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’سائبر کرائم قانون میں طے شدہ اور واضح اصولوں کی کسی بھی ذریعے سے خلاف ورزی کرنا قابل سزا جرم ہے‘
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا کے کسی بھی ذریعے میں دوسروں کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر یا ویڈیو بنانا، ان کی تشہیر کرنا، ان کی بدنامی کا باعث بننا یا انہیں کسی طرح کا نقصان پہنچانا سائبر کرائم میں شامل ہے‘۔
’اس کے مرتکب افراد کو قانونی مؤاخذے کا سامنا کرنا پڑے گاجیسا کہ سائبر کرائم قانون میں صراحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ قانون کے مطابق تشہیر کرنے پر ایک سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔