سعودی نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کورڈیولپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن نے موسم سرما کے حوالے سے کیمپنگ پرمٹ 2025 کا اجرا شروع کردیا۔
تفریح کے لیے جنگلات اور سبزہ زاروں والے مقامات پر کیمپ لگانے کے لیے پرمٹ کی معلومات سینٹر کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں
-
الجوف میں آٹھ مقامات پر موسم بہار کی سیاحتی کیمپنگNode ID: 884988
-
وادی ذی غزال، ہائیکنگ، کیمپنگ اور پکنک کے لیے بہترین مقامNode ID: 892951
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق سینٹر کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ مرکز کے زیر انتظام قومی چراگاہیں، جنگلات اور تفریحی علاقوں میں موسم سرما کے دوران تفریح کے لیےجانے والوں کی سہولت کےلیے کیمپنگ پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔
قدرتی ماحول اور فطری زندگی کا لطف اٹھانے کے خواہشمندوں کےلیے کمپ لگانے کے لیے پرمٹ کے حصول کے مراحل کو آسان کیا گیا ہے۔
نیشنل سینٹر کی ویب سائٹ پر مطلوبہ معلومات اپ لوڈ کرنے کے بعد کیمپنگ کی مدت کا تعین کیا جائے جس کے مطابق پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔
واضح رہے سبزہ زاروں اور قدرتی مقامات کے تحفظ کےلیے قومی مرکز برائے سبزہ زار کی جانب سے کیمپنگ کے ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے۔
کمپنگ کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ فطری مقامات کو خراب نہ کریں اور اطراف کا خاص خیال رکھیں۔