سعودی شوری کے سپیکر بین الپارلیمانی یونین اجلاس میں شرکت کریں گے
جمعرات 16 اکتوبر 2025 23:18
دنیا بھر سے پارلیمنٹ کے سپیکر اور پارلیمنٹرینز شرکت کررہے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کے سپیکر ڈاکٹرعبداللہ بن محمد ابراہیم آل الشیخ جنیوا میں ہونے والے بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے 151 ویں اجلاس میں مملکت کی وفد کی سربراہی کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ دنیا بھر سے پارلیمنٹ کے سپیکر اور پارلیمنٹرینز بھی شرکت کررہے ہیں۔
ایک بیان میں سعودی شوری کونسل کے سپیکر نے کہا کہ اجلاس میں شرکت مملکت کی موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر اپنے وژن اور موقف کو اجاگر کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
