Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن 2025 کے تحت’ جوی فورم‘ کا آغاز، معروف شخصیات کی شرکت

جوی فورم کے دوران 4 ارب ریال سے زائد کے معاہدوں پردستخط متوقع ہیں (فوٹو: الاخباریہ)
ریاض سیزن 2025 کے تحت جمعرات کو جوی فورم کا آغاز ہوا ہے۔
فورم میں مخلتف ممالک سے فن و تفریح، سینما موسیقی و سپورٹس اور میڈیا کے علاوہ تخلیقی صلاحیت رکھنے والے شرکت کریں گے۔
اخبار 24 کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الیشخ نے بتایا ’جوی فورم کے دوران 2026 تک 4 ارب ریال سے زائد کے معاہدوں پردستخط متوقع ہیں۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ’ مملکت اس وقت تفریحی شعبے میں دنیا کی قیادت کررہی ہے۔ وژن 2030 کے آغاز کے بعد سے اہم انٹرنشنل ایونٹس کی میزبانی کی ہے، سعودی عرب ایک عالمی برانڈ بن گیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا ’مملکت کی قیادت سعودی شہری اور یہاں مقیم غیرملکیوں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنا اور بہترین سہولتیں فراہم کرنا اہمیت اختیار کرچکا ہے۔
واضح رہے ’جوی فورم 2025‘ فورم میں اندرون مملکت اور دیگر ملکوں سے تفریحی امور کے ماہرین اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔
فورم میں اہم شخصیات جن میں ’ْڈانا وائٹ، شکیل اونیل، مسٹربیسٹ، ٹیری کریو، گیری وینرچک، لی جنگ جائی اورریان سیکرسٹ جبکہ عالمی کمپنیاں ایم بی سی سٹیڈیوز، اسکائی سپورٹس، یوایف سی ، ڈی اے ذیڈ این ، ڈبلیوڈبلیو ای اور نیٹ فلیکس کے مندوبین بھی موجود ہوں گے۔

 

شیئر: