کھیل کی دنیا میں کرکٹ کا ایک نیا فارمیٹ متعارف کروایا گیا ہے جسے ٹیسٹ ٹوئنٹی کا نام دیا گیا ہے۔
ٹیسٹ ٹوئنٹی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اس فارمیٹ کو کرکٹ کے ارتقا کا اگلا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے اور یہ ایسا طرزِ کرکٹ ہو گا جو ٹیسٹ کی حکمتِ عملی کو ٹی ٹوئنٹی کی شدت اور رفتار سے جوڑے گا۔
مزید پڑھیں
یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا 80 اوورز پر مشتمل فارمیٹ ہوگا جس میں ہر ٹیم 20، 20 اوورز کی دو اننگز کھیلے گی، اور پہلی اننگز کے رنز دوسری اننگز میں بھی شامل کیے جائیں گے۔
ایک ہی دن میں مکمل ہونے والا یہ میچ نتیجہ خیز، تیز اور حکمتِ عملی سے بھرپور ہوگا، جس کا نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا، سب ممکن ہیں۔
https://t.co/4W90UXeVmc pic.twitter.com/29F8s6QcnS
— Test Twenty (@The_Test_Twenty) October 16, 2025
نئی نسل کے لیے نیا کھیل
ٹیسٹ ٹوئنٹی خاص طور پر 13 سے 19 سال کے نوجوان کرکٹرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دنیا بھر کے نوجوانوں کو ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم دیا جائے گا جہاں وہ اپنی صلاحیت کو آزما سکیں۔
نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا تصور
ٹیسٹ ٹوئنٹی کے مرکز میں ایک جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی سکاؤٹنگ اور اینالٹکس سسٹم ہے، جو موشن سینسرز، ڈیٹا انٹیلیجنس اور پلیئر پروفائلنگ پر کام کرے گا۔
یہ نظام ٹیلنٹ کی تلاش اور ترقی کے طریقوں کو بدل دے گا، انتخابی عمل کو شفاف، میرٹ پر مبنی اور عالمی سطح پر قابلِ اعتماد بنائے گا۔
نیا ٹورنامنٹ: جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ
جنوری 2026 میں ’جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ‘ کا آغاز ہو گا جس میں چھ نمایاں فرنچائزز حصہ لیں گی۔ ان ٹیموں میں بین الاقوامی اور انڈین کھلاڑی شامل ہوں گے جو ایک ہی دن میں مکمل ہونے والے میچز میں ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گے۔
ٹیسٹ ٹوئنٹی کا فارمیٹ
یہ درمیانی طرز (Middle-form) کی کرکٹ ہے جو نہ ٹیسٹ کی طرح پانچ دن کا، نہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح مختصر ہے۔ اس نئے چوتھے فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کو 20، 20 اوورز کی دو اننگز ملیں گی، اور کل 80 اوورز پر مشتمل میچ ایک دن میں مکمل ہوگا۔
اس کرکٹ میں پہلی اننگز کے رنز دوسری میں شامل ہوں گے فالو آن ممکن ہوگا۔ میچ کا نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا کی صورت میں آسکتا ہے اور ٹائی کی صورت میں ’سپر اوور‘ کھیلا جائے گا۔ ڈرا کے لیے ضروری ہے کہ آخری گیند تک دوسری ٹیم کے کم از کم پانچ وکٹ باقی ہوں۔
فرنچائزز اور شریک ملک
ابتدائی مرحلے میں چھ فرنچائزز شامل ہوں گی، تین بین الاقوامی اور تین انڈین۔
اس لیگ کا سب سے منفرد پہلو ’کو اونرشپ‘ ماڈل ہے، جس کے تحت ہر فرنچائز کے شریک مالکان مشہور کرکٹرز، اداکاروں، کاروباری شخصیات اور عالمی ستاروں کے بیٹے یا بیٹیاں ہوں گے۔
Test Twenty - cricket’s boldest reinvention. Built for the next generation (ages 13–19). Test-match discipline meets T20 intensity. The world’s first 80-over format. Register now for Season 1 https://t.co/4W90UXeVmc
#TestTwenty #FourthFormat @gauravbahirvani— Test Twenty® (@The_Test_Twenty) October 16, 2025