وزیر اسلامی امور و دعوت والارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ سے جدہ میں جمعہ کے روز پاکستان کے سینیٹر نور الحق قادری نے ملاقات کی ۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر اسلامی امور کی تھائی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات
Node ID: 884921
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رکن سینیٹ نور الحق قادری ان دنوں مملکت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور ڈاکٹر شیخ عبداللطیف آل الشیخ سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
سعودی وزیر اسلامی امور آل الشیخ نے دونوں برادرملکوں کے مثالی تعلقات کو سراہا جبکہ سینیٹرنورالحق قادری نے عالم اسلام اورمسلمانوں کی مثالی خدمت پر سعودی عرب کی اعلی قیادت کی تعریف کی۔