Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیرخارجہ سے روم میں امریکی صدر کے مشیر کی ملاقات

تعلقات کو مضبوط بنانے اور ترقی دینے کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن الخریجی سے جمعرات کو روم میں امریکی صدر کے مشیر برائے افریقی امور ماساد بولوس نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی امریکی تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کا جائزہ لیا گیا۔ 
علاقائی اور خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی نائب وزیر، امریکی مشیر اور چاڈ کے صدر نے مشترکہ ملاقات کی۔(فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرخارجہ، امریکی صدر کے مشیر اور چاڈ کے صدر ادریس دیبی نے بھی مشترکہ ملاقات کی۔
 علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم ترین ڈیولمپنٹ، مشترکہ دلچسپی کے امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا
سوڈان میں سکیورٹی اور امن کے فروغ اور خطے میں تنازعات کے حل کےلیے کوششوں کو تیز کرنے پر بھی بات چیت کی گئی تاکہ استحکام اورخوشحالی کا حصول ہو سکے۔

 

شیئر: