سعودی بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن نے دنیا کے سب سے بڑے سالانہ ڈیجیٹل سکاوٹنگ ایونٹ سکاوٹ جمبوری آن دی ائیر، جمبوری آن دی انٹرنیٹ( جوٹا، جوٹی 2025) میں شرکت کی ہے۔
’نوجوانوں کی تشکیل کردہ دنیا‘ کے موضوع پراس ایونٹ کا آغاز17 اکتوبر سے ہوا ہے جو 19 اکتوبر جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی سکاوٹس نے پرتگال سکاوٹ موٹ میں ثقافتی ورثے کو اجاگر کیاNode ID: 892979
ایس پی اے کے مطابق 170 سے زیادہ ملکوں کے 20 لاکھ سے زیادہ نوجوان اس میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیجٹیل سکاوٹنگ اجتماع ہے جس کا مقصد ریڈیو اور انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف براعظموں کے نوجوانوں کے درمیان رابطے کو بڑھانا، تجربات کے تبادلے، لائف سکلز ڈیولمپنٹ، گلوبل سٹیزن شپ اور کلچرل انڈرسٹینڈنگ کے تصورات کو مستحکم کرنے میں تعاون کرنا ہے۔
سعودی بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن نے جوٹا جوٹی 2025 میں شرکت کے موقع پر ریاض میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر میں ایک فیلڈ اور ورچوئل سکاوٹ کیمپ کا انعقاد کیا۔

اس کیمپ میں اٹنرایکٹیو سرگرمیوں کے علاوہ تربیتی پروگرام ہیں جو مملکت بھر میں سکاوٹس کو دنیا میں اپنے ساتھیوں سے جوڑنے کےلیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہر سال اکتوبرمیں ڈیجیٹل سکاوٹنگ ایونٹ جمبوری آن دی ائیر( جوٹا) اور جمبوری آن دی انٹرنیٹ(جوٹی) منعقد ہوتے ہیں۔
اس ایونٹ میں دنیا بھر سے لاکھوں نوجوان ایسی سرگرمیوں کے لیے رابطے کرتے ہیں جو دوستی اور گلوبل سٹیزن شپ کو فروغ دیتے ہیں۔