الخفجی کے قریب زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ
اتوار 19 اکتوبر 2025 9:45
’ریکٹر سکیل پر ریکارڈ کئے گئے جھٹکوں کی شدت 4.34 تھی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے شہر الخفجی کے قریب زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ ’زلزلہ نگرانی نیٹ ورک کے سٹیشنوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب خلیج عرب کے سمندر میں جھٹکے ریکارڈ کئے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’زلزلے کے جھٹکے الخفجی شہر کے شمال مشرق میں تقریباً 160 کلومیٹر کے فاصلے پر تھے‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ ’ریکٹر سکیل پر ریکارڈ کئے گئے جھٹکوں کی شدت 4.34 تھی‘۔
’زلزلے کے مرکز کے قریب رہائشیوں نے جھٹکے محسوس کئے تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا‘۔