سعودی عرب میں پری ونٹر سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جو52 دن جاری رہے گا۔ یہ سیزن موسم خزاں اور موسم سرما کے درمیان تبدیلی کی نشاندہی ہے۔
پری ونٹر سیزن میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
موسم سرما کے دوران جنگلات اور سبزہ زاروں میں کیمپنگ کےلیے پرمٹNode ID: 895973
اس موسمیاتی تبدیلی کا رہائشیوں، کسانوں اور ماحولیاتی سیاحت کے شوقین افراد نے خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق عسیر ریجن میں زرعی کیلنڈر کے ایک محقق عبداللہ علی آل موسی کا کہنا ہے کہ ’یہ سیزن ہرسال 16 اکتوبر سے شروع ہوتا ہے اور قمری دو مراحل پر مشتمل ہوتا ہے جس میں ہر مرحلہ 26 دن جاری رہتا ہے۔’
انہوں نے مزید کہا کہ ’موسم کی آمد کی علامات میں جزیرہ نما عرب میں نقل مکانی کرنے والے پرندوں کا گزرنا، چھتوں سے شہد اتارنا اور مغربی جیٹ سٹریم کی وجہ سے بادلوں کی مشرق کی طرف منتقلی شامل ہے۔‘
اس دوران دن کے وقت معتدل موسم، ٹھنڈی شامیں اور بارش برسانے والے بادلوں کی تشکیل کا سبب بنتا ہے۔ یہ موسم کاشتکاری اور آؤٹ ڈور ٹرپس کے لیے مثالی ہے۔
یہ جنگلی حیات کو نئی زندگی دینے اور مملکت کے بیشتر حصوں میں قدرتی ماحولیاتی سائیکل کو متحرک کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔