شیخ محمد العیسی کی صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے ملاقات
اتوار 19 اکتوبر 2025 15:05
’صدر پاکستان نے رابطہ عالم اسلامی کے کردار اور خدمات کو سراہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مجلس علمائے مسلمین کے صدر شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ کا استقبال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صدرپاکستان نے نفرت انگیز نظریات اور رویّوں، خصوصاً اسلاموفوبیا کی مہمات سے نمٹنے میں رابطہ عالم اسلامی کے کردار اور خدمات کو اعلیٰ درجے کی قدر و تحسین سے سراہا ہے۔
اسی طرح پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے بھی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا ہے۔

انہوں نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو واضح کرنے کے لئے رابطہ کی عالمی سطح پر کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ہے۔