Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صدر سے ابوظبی میں یمنی وزیراعظم کی ملاقات

دونوں رہنماوں نے باہمی تشویش کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔(فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ابوظبی کے قصر الشاطی میں یمنی وزیراعظم سالم صالح بن بریک نے ملاقات کی ہے۔
وام کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے باہمی تشویش کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یمنی وزیراعظم نے یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد محمد العلیمی کی جانب سے تہنیتی پیغام دیا۔ عرب امارات کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے یمنی عوام کی ترقی، سلامتی اور استحکام کے حوالے سے امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔
یمنی وزیراعظم سالم صالح بن بریک نے یمن اور اس کے عوام کی مسلسل سپورٹ پر اماراتی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

 

شیئر: