سعودی عرب کی ’امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی‘ نے عالمی ہفتہ بحالی ’انٹرنیشنل ریسٹوریشن ویک‘ میں اپنے پویلین کا افتتاح کر دیا جو درعیہ کے جیکس ڈسٹرکٹ میں پانچ اکتوبر تک جاری رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس ایونٹ کا انتظام ہیرٹِج کمیشن نے کیا ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کا ایک ممتاز گروپ بھی شرکت کرے گا۔
مزید پڑھیں
-
’سعودی نوجوان کی کہانی‘ تھیٹر شو ’ترحال‘ کی الدرعیہ میں واپسیNode ID: 891114
’امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی‘ کے پویلین میں کنگ عبدالعزیز کے ان تاریخی محلات کا خاص طور پر تذکرہ ہوگا جو 90 برس پہلے اسی رائل ریزرو میں تعمیر کیے گئے تھے۔
پویلین میں تاریخی ’دربِ زبیدۃ‘ پر ایک پریزینٹیشن بھی دی جائے گی جو قدیم زمانے میں عراق کے شہر کوفہ سے مکہ تک 1400 کلومیٹر پر محیط ان وقیع راستوں میں سے ایک ہے جسے زائرین استعمال کیا کرتے تھے۔ دربِ زبیدہ، ’امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو‘ میں سے ہو کر گزرتا ہے۔
اس نمائش میں ریزرو کی حدود کے اندر، ٹریل کے ساتھ ساتھ، اہم سائٹس کا ایک عمومی جائزہ شامل ہے۔ اس میں تالاب، ڈیم اور پانی ذخیرہ کرنے کے مقامات ہیں۔
اتھارٹی کی طرف سے اس ایونٹ میں شرکت، اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ وہ تاریخی سائٹس کی ثقافتی اہمیت کو محفوظ کرنے میں جُٹی ہوئی ہے اور سعودی عرب کے تاریخی سرمایے کو بحال اور محفوظ کرنے کی مملکت کی نمایاں کوششوں کو عوام الناس کے سامنے لا رہی ہے۔