Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ غزہ سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کےلیے پیرس پہنچ گئے

اجلاس میں یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالس شریک ہیں۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان غزہ سے متعلق وزاتی اجلاس میں شرکت کےلیے جمعرات کو پیرس پہنچے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں غزہ کےلیے امریکی منصوبے اور جنگ بندی کے حوالے سے آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں متعدد عرب، اسلامی، یورپی وزرائے خارجہ اور نمائندگان کے علاوہ یورپی یونین کی خارجہ و سکیورٹی پالیسی کی اعلی نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالس شریک ہیں۔
حماس اور اسرائیل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے جس کے بعد دو سال سے جاری جنگ کے اختتام کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مصر میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے نتیجے میں معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت صدر ٹرمپ کے 20 نکات پر مبنی فریم ورک کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
حماس نے بھی جاری بیان میں معاہدہ طے پانے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ اسرائیلی فوجوں کے غزہ سے انخلا اور یرغمالیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے۔

 

شیئر: