سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹرعبداللہ آل شیخ نے جنیوا میں ہونے والے بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے 151 ویں اجلاس کے دوران عرب گروپ کے رابطہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں بین الپارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی میں عرب نمائندے کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ یونین کی قائمہ یا ذیلی کمیٹیوں کے خالی عہدوں کےلیے گروپ کے امیدواروں کا جائزہ اور منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی شوری کے سپیکر بین الپارلیمانی یونین اجلاس میں شرکت کریں گےNode ID: 895976
شوری کی رکن ڈاکٹر ریما الیحیا کو اقوام متحدہ کےامور کی قائمہ کمیٹی کے بیورو کا رکن منختب کیا گیا۔
انہوں نے عرب پارلیمنٹ کے سربراہان اور شریک وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کا کہ جنرل اسمبلی کے ایجنڈے کے موضوعات پر عرب ملکوں کے مفادار اور خدشات کو مدنظر رکھے ہوئے عرب موقف کو ہم اہنگ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں سپیکر شیخ ڈاکٹرعبداللہ آل شیخ نے جنیوا میں متعدد اعلی سطح کی ملاقاتیں کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق بحرین کی مجلس نمائندگان کے سپییکر احمد المسلم، متحدہ عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل کے رکن اور وفد کے سربراہ ڈاکٹر علی النعیمی سے ملاقات میں مشترکہ خلیجی پارلیمانی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بین الپارلیمانی یونین کے ایجنڈے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
یاد رہے سعودی شوری کونسل کے سپیکر اجلاس میں مملکت کی وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔
اجلاس میں متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ دنیا بھر سے پارلیمنٹ کے سپیکر اور پارلیمنٹرینز بھی شریک ہیں۔
سعودی شوری کونسل کے سپیکر کا کہنا ہے اجلاس میں شرکت مملکت کی موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر اپنے وژن اور موقف کو اجاگر کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔