Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گرد تنظیموں کے مالی وسائل کا خاتمہ ضروری ہے: اسلامی اتحاد

’دہشت گردی کی مالی معاونت عالمی برادری کے سامنے نہایت سنگین سیکیورٹی چیلنج ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اسلامی فوجی اتحاد برائے انسدادِ دہشت گردی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے مالی وسائل کا خاتمہ ضروری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اسلامی اتحاد نے کہا ہے کہ ’دہشت گرد تنظیمیں مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ وہ اپنے تخریبی مقاصد اور انتہا پسندانہ ایجنڈوں کی حمایت کے لیے مالی وسائل کے نئے طریقے ایجاد کریں، چاہے وہ براہِ راست ہوں یا بالواسطہ طور پر‘۔
اتحاد نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کی مالی معاونت عالمی برادری کے سامنے نہایت سنگین سیکیورٹی چیلنج ہے کیونکہ یہ عناصر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تسلسل اور انہیں سہارا دینے کا بنیادی ذریعہ بنتے ہیں جو ممالک کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
اتحاد نے کہا ہے کہ ’ان تنظیموں کے مالیاتی نیٹ ورکس پیچیدہ اور متنوع ہوتے ہیں جن میں قانونی اور غیر قانونی دونوں ذرائع شامل ہوتے ہیں‘۔
’اسی لیے ضروری ہے کہ بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے، نگرانی اور خفیہ معلومات کے تبادلے کے اقدامات کو متحد کیا جائے، مالی وسائل کے ان ذرائع کو ختم کیا جائے اور قانونی و مالیاتی سطح پر مؤثر اقدامات کو بڑھایا جائے‘۔
 

شیئر: