اسلامی اتحاد فورس کے جنرل سیکریٹری سے سعودی سفرا کی ملاقات
سعودی سفرا کو دہشت گردی، انتہا پسندی اور منحرف فکر کے انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں کے متعلق بریفنگ دی گئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
اسلامی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے صدر دفتر میں مختلف ممالک میں نئے متعین سعودی سفرا کا استقبال ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نئے سفرا نے اسلامی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے جنرل سکریٹری جنرل محمد بن سعید المغیدی سے ملاقات کی ہے۔
سعودی سفرا کو دہشت گردی، انتہا پسندی اور منحرف فکر کے انسداد کے لیے اتحاد کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی ہے۔
سفر کو مختلف ممالک میں دہشت گرد اور منحرف فکر کی حامل جماعتوں کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی ہے۔
اسلامی اتحاد برائے دہشت گردی کے اہلکاروں کی سعودی سفرا سے یہ ملاقات انتہا پسندی کی بیخ کنی اور اس حوالے سے کی جانے والی عالمی کوششوں سے آگاہی کے لیے رکھی گئی ہے۔