سعودی عرب کا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
اتوار 26 اکتوبر 2025 18:44
مملکت نے بیان میں امریکہ اور ملائیشیا کی کوششوں کو بھی سراہا ہے (فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
دونو ں ملکوں کے رہنماوں نے اتوار کو ایک توسیعی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کی نگرانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی جو آسیان سربراہی اجلاس کےلیے ملائیشیا میں ہیں۔
تھائی وزیراعظم اور ان کےکمبوڈین ہم منصب سے ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازع کو حل کرنے اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے کے حوالے سے تمام کوششوں کو سراہا جو دونوں ملکوں اور ان کے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔
سعودی عرب نے تنازعات کے پرامن طریقوں سے حل کرنے کے حوالے سے سفارتی کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کیا جو بین الاقوامی امن و سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔
بیان میں اس حوالے سے امریکہ اور ملائیشیا کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔
