لاہور میں پاکستان کی پہلی لانڈرومیٹ سروس کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں جدید مشینوں اور ڈٹرجنٹس کی مدد سے خود کپڑے دھوئے جا سکتے ہیں جبکہ اس کے چارجز بھی کافی کم ہیں۔ کسٹمر کے پاس ایک گھنٹے کا وقت ہوتا ہے جس میں وہ کپڑے دھونے کے بعد وہیں قیام کر سکتا ہے اور خشک کپڑے ساتھ لے جا سکتا ہے۔ ادیب یوسفزئی کی رپورٹ