صحت عامہ کو فروغ دینے اور انسداد پولیو مہم کو درپیش چیلنجز سے نمنٹنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وزرائے صحت نے میزبانی پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پولیو کے خامتے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے، ویکنیشین کمپین کےلیے کو آرڈینیشن بڑھانے اور ہائی رسک ایریاز میں ویکسینشن کے حوالے سے آگاہی اقدامات کے حوالے سے اپنے ملکوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے سعودی عرب نے اس سال پولیو کے خاتمے کے لیے دو معاہدوں پر دستخط کیے جن کے تحت 500 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کے فنڈز دییے گئے جس کے ذریعے 370 ملین بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔
سعودی عرب نے اس سال پولیو کے خاتمے کے لیے 500 ملین ڈالر دیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
پہلے معاہدے کے تحت 300 ملین امریکی ڈالر کی امداد عالمی ادارہ صحت کو دی گئی تاکہ ان ممالک میں جہاں پولیو کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں وہاں اس مرض کے خاتمے کے لیے ویکیسن پروگرام پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
دوسرے معاہدے کے تحت 200 ملین ڈالر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’یونیسف‘ کو فراہم کی گئی تاکہ پولیو کےخطرے سے دوچار ملکوں میں کی جانے والی کوششوں کو تقویت دی جاسکے۔