سعودی ولی عہد سے ریاض میں چینی نائب صدر کی ملاقات، خطے اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ریاض کے قصر الیمامہ میں چین کے نائب صدر ہان ژنگ کا خیرمقدم کیا ہے۔
چین کے نائب صدر ہان ژیانگ مملکت کے سرکاری دورے پر ہیں، ریاض میں نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ مشترکہ تعاون کے پہلووں اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔
خطےکی صورتحال اور بین الاقوامی سطح پر حالیہ ڈیولپمنٹ اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل، وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
