سعودی ولی عہد سے ریاض میں فیفا کے صدر کی ملاقات
منگل 28 اکتوبر 2025 21:59
فیفا کے ساتھ سپورٹس میں تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ریاض کے الیمامہ پیلس میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹبال(فیفا) کے صدر جیانی انفینٹینو نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں فیفا کے ساتھ سپورٹس میں تعاون کے شعبوں اور اس کی ترقی کے لیے امید افزا مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر سپورٹس شہزادہ ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان، شاہی مشیرعبدالعزیز طربزونی اور سعودی عربیئن فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل بھی موجود تھے۔
