Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں میچ کا آغاز آٹھ بجے ہو گا۔
پی سی بی حکام کے مطابق میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں جبکہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔
اس سے قبل پہلے ٹی ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 25 ٹی 20 میچز میں سے 13 جنوبی افریقہ کے نام رہے جبکہ 12 میچز میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی۔

شیئر: