Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی غزہ متاثرین کے لیے امدادی مہم جاری

امدادی سامان غزہ پٹی کی جنوبی چیک پوسٹ کرم ابوسالم روانہ کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے امدادی مہم جاری ہے۔ اشیائے ضروریہ و خورونوش سے لدے ٹرالرز رفح باڈرپر پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز کے تحت فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے شروع کی جانے والی مہم جاری ہے۔
مرکز کی جانب سے جمعہ کے روز متعدد ٹرالرز جن کے ذریعے اشیائے خورونوش ارسال کی گئی تھیں رفح کراسنگ پہنچے جہاں سے انہیں غزہ پٹی کی جنوبی چیک پوسٹ کرم ابوسالم روانہ کردیا گیا۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ کے متاثرہ فلسطینی خاندانوں  کی انسانی ہمدردی کے بنیاد پر امداد کے لیے مختلف مراحل میں سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے۔

مرکز کی جانب سے اشیائے خورونوش پر مشتمل امدادی سامان ارسال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)

اس ضمن میں ارسال کیے جانےوالے ٹرالرز مصر سے ہوتے ہوئے رفح بارڈ تک جاتے ہیں جہاں سے امدادی سامان کو مختلف مقامات پربنائے گئے اسٹورز میں منتقل کیے جانے کے بعد مرکز کے رضاکار متاثرین میں تقسیم کرتے ہیں۔

 

 

شیئر: