Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی سطح پر سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کی سرگرمیوں میں توسیع

یمن کے حضرموت گورنریٹ میں ’کیریئر پاتھ پروجیکٹ جاری ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے اس ہفتے تین ملکوں میں انسانی بنیادوں پر متاثرہ افراد کو ریلیف دینے کے لیے وسیع پیمانے کی ایک امدادی مہم شروع کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پورٹ سوڈان میں کے ایس ریلیف کی ٹیموں نے رضا کارانہ طور پر پلاسٹک سرجری کی مہم شروع کی ہے جس سے جھلسنے سے پڑنے والے نشانات یا پیدائش میں ملنے والی جسمانی نقائص کا علاج کیا جائے گا۔
اس کوشش میں 17 رضاکار ڈاکٹر اور سپیشلسٹ شرکت کر رہے ہیں جنھوں نے اب تک کئی مریضوں کا معائنہ کیا ہے اور کامیابی سے 25 پیچیدہ آپریشن مکمل کیے ہیں۔
یہ پروجیکٹ، کے ایس ریلیف کے طبی رضا کاروں کے پروگرام کا ایک حصہ ہے جسے ان علاقوں میں جدید علاج کی سہولت پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں سپیشلسٹ علاج میسر نہیں۔
یمن کے حضرموت گورنریٹ میں بھی کے ایس ریلیف اپنے ’کیریئر پاتھ پروجیکٹ‘ کے ذریعے بے روزگاری اور معاشی مشکلات کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔
 مرکز نے 80 نوجوان مرد و خواتین کو ووکیشنل کٹس فراہم کی ہیں اور انھیں چھوٹے مگر آمدنی پیدا کرنے والے کاروبار کے لیے مہارت اور ہنر کے ساتھ ساتھ، آلات اور ٹولز فراہم کیے ہیں۔

 پورٹ سوڈان میں رضا کارانہ طور پر پلاسٹک سرجری کی مہم شروع کی  گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

 اس انیشِٹِیو کا مقصد معیارِ زندگی کو بلند کرنا اور خود انحصاری پر بھروسے میں اضافہ کرنا ہے تا کہ فوری امداد کے بعد مسائل کے حل کے  لیے طویل المدتی طریقے تلاش کیے جا سکیں۔
 لبنان میں کے ایس ریلف کی ٹیموں نے ان 3865 افراد کے لیے، جو پہلے ہی سے پسماندہ حالات میں ہیں، خوراک کے 773 پارسل بھجوائے ہیں۔
یہ امداد سعودی عرب کے خوراک کے ذریعے مدد کی تقسیم کے پروگرام  کا حصہ ہے جس کا مقصد بحرانوں کے مارے ہوئے نادار لوگوں پر پڑے والے معاشی اثر کو کسی حد تک کم کرنا ہے۔

 

شیئر: