Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں ’دا کرافٹ مارکیٹ‘ جو قدیم روایات کا احیا کر رہی ہے

پروگرام میں ممتاز مقامی کاریگروں کی قیادت میں ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے جازان نے اپنی قدیم مارکیٹوں کی روح کو پھر سے زندہ کر دیا ہے جس کو ’دا کرافٹ مارکیٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’دا کرافٹس مارکیٹ‘، جازان کی ’الرواد ایسوسی ایشن‘ نے کلچرل ہاؤس کے ساتھ مل کر شروع کی ہے جس کی نگرانی ہیریٹِج کمیشن کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ مملکت نے اس سال کو سرکاری طور پر ’دستکاری کا سال‘ قرار دیا ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کرافٹس مارکیٹ کا انیشیٹیو، دستکاروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں وہ روایتی ہنر اور مہارتوں کو لوگوں کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ اس انیشیٹیو کا مقصد مقامی دستکاروں کو بااختیار بنانا اور مقامی تخلیقی صنعت کی ترقی ہے۔
اس پروگرام میں ممتاز مقامی کاریگروں کی زیرِ قیادت ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں جس میں شرکا کو عملی تجربہ سے مسفتید ہونے کا موقع دیا جاتا ہے جس کی نگرانی اس کام کے پروفیشنل کر رہے ہوتے ہیں۔

مملکت نے اس سال کو سرکاری طور پر ’دستکاری کا سال‘ قرار دیا ہوا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

 یہ سکیم نومبر کے آخر تک جاری رہے گی جس میں ہر جمعے اور سنیچر کو ’کلچرل ہاؤس‘ میں سیشن ہوا کریں گے۔
سیشن کے شرکا ظروف سازی، مجسمہ سازی، پینٹنگ، موم بتیاں، پرفیوم سازی، چمڑے کا کام، کڑھائی سلائی اور جیولری بنانے جیسے ہنر میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔
فنکارانہ مہارتوں کے علاوہ ورکشاپس میں برانڈنگ اور چیزوں کی پیکجنگ کے عملی پہلو بھی سکھائے جائیں گے تاکہ نوجوان اپنی کاریگری کو کاروبار میں آسانی سے بدل سکیں۔
گزشتہ ہفتے ’کلچرل ہاؤس‘ نے ظروف سازی کی ورکشاپ کی میزبانی کی تاکہ اس روایتی مہارت کا پھر سے احیاء ہو سکے جو اس ریجن کے بیش قیمت ورثے کو ظاہر کرتا ہے۔
کورس کے شرکا نے مٹی کی مختلف اقسام کے بارے میں نئی باتیں سیکھیں، خام مواد تیار کیا، ڈیزائن بنائے اور روایتی تنور یا بھٹی بنانے اور اسے استعمال کرنے کا علم بھی حاصل کیا۔

 

شیئر: