ستمبر میں 64 ہزار سعودی سیاحوں نے ترکیہ کا رخ کیا
’سعودی سیاح ترکیہ آنے والے عرب ممالک میں عراق کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ترکیہ کی وزارتِ ثقافت و سیاحت نے کہا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں سعودی سیاحوں کی تعداد 64,114 رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ترکیہ کے سیاحتی مقامات پر سعودی شہریوں کی نمایاں موجودگی دیکھی گئی ہے‘۔
سعودی سیاح ترکیہ آنے والے عرب ممالک میں عراق کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ سعودی عرب سے ترکیہ جانے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ترکیہ کی وزارت نے اپنی تازہ شماریات میں بتایا ہے کہ ’عراق تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار سیاح آئے ہیں‘۔
’الجزائر سے آنے والے سیاح تیسرے نمبر ہیں جن کی تعداد34,548 ہے، اردن سے 32,953 اور لبنان سے 29,486 سیاح آئے ہیں‘۔
’جبکہ مصر تقریباً 25 ہزار سیاحوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا ہے‘۔
عرب ممالک میں سعودی اور عراقی سیاحوں کا نمایاں ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ترکیہ کے لئے مانگ بدستور بلند ہے، خصوصاً ایسے مشہور شہروں میں جیسے استنبول، طرابزون، بورصہ اور انطالیہ جو اپنے معتدل موسم، متنوع سرگرمیوں اور خاندانی سیاحوں کے لئے موزوں ہوٹل آپشنز کی وجہ سے مقبول ہیں۔