Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامک سالیڈیٹری گیمز: سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

گیمزکا چھٹا ایڈیشن 7 سے 21 نومبر تک ریاض میں منعقد ہو رہا ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت داخلہ کے تحت محکمہ پاسپورٹ نے اسلامک سالیڈیٹری گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے تعاون سے ایک خصوصی مہر جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اسلامک سالیڈیٹری گیمز کا چھٹا ایڈیشن 7 سے 21 نومبر تک ریاض میں منعقد ہو رہا ہے۔
ریاض کے کنگ خالد، جدہ کے کنگ عبدالعزیز اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے مملکت پہنچنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جا رہی ہے۔

اسلامک سالیڈیٹری گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب 7 نومبر کو ریاض میں ہو گی، اس میں 57 ملکوں کے تقریبا تین ہزار سے زیادہ کھلاڑی شرکت کریں گے۔
 یہ کھلاڑی 23 مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے، جن میں دو معذور افراد کے لیے مخصوص ہیں۔
اس ایڈیشن میں پہلی مرتبہ اونٹ دوڑ اور ای اسپورٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ ایونٹ پانچ بڑے مقامات پرمنعقد ہوگا جن میں شہزادہ فیصل بن فہد اسپورٹس سٹی، شہزادہ فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس، بولیوارڈ ریاض سٹی، الجنادریہ، اور المسار الریاضی شامل ہیں۔
اسلامک سالِیڈیریٹی گیمز، ریاض 2025 کی آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ چھٹے ایڈیشن کا عنوان’ایک امت‘ ہوگا جو اسلامی دنیا کے عوام کے اتحاد اور کھیلوں کے ذریعے یکجہتی و ہم آہنگی کی اقدار کو اجاگر کرتا ہے۔

 

 

شیئر: