Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سعودی، کویتی رابطہ کونسل کا تیسرا اجلاس، چار معاہدوں پر دستخط

دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات میں تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کویتی ہم منصب عبداللہ بن علی الیحیا کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے موضوع  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ نے سعودی، کویتی رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی جس کا مقصد دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
 دونوں ملکوں نے ریڈیو اور ٹی وی، سائنس، ٹیکنالوجی اور انوینشن، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ، معیشت اور منصوبہ بندی کے شعبے میں تعاون کے لیے چار مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے۔

 

شیئر: