Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت اور عمان کے درمیان اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے کا جائزہ

عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے منگل کو مسقط کے البرکہ پیلس میں ملاقات کی ہے۔
یاد رہے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سلطنت عمان کے سرکاری دورے پر ہیں۔
کویت اورعمان کی نیوز ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے مواقع کا جائزہ اور مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اققصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پرعمان اور کویت کے وزرا اور کئی سینیئر حکام بھی موجود تھے۔

 

شیئر: