شفیع اللہ جان کو حال ہی میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی سہیل آفریدی کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے والد بھی پاکستان تحریک انصاف سے منسلک رہے ہیں۔
اردو نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں شفیع اللہ جان نے کہا کہ ’وزارت اطلاعات حکومت کا چہرہ ہوتی ہے اور یہ اعزاز ہے کہ ذمہ داری مجھے دی گئی ہے۔‘