Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض بس سروس صارفین میں غیرمعمولی طورپر مقبول

سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ایکس)
ریاض میٹروبس سروس کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔ بس سروس کے ذریعے 91 روٹس پر لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کی جارہی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شہرِ ریاض میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے اور ٹریفک ازدحام پر قابو پانے کےلیے بس اور میٹرو سروس کامیابی سے جاری ہے۔
شہر کے 19 ٹریکس کی مجموعی مسافت 1900 کلومیٹر ہے جن سے ریاض شہر کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔
ریاض بس سروس کے نیٹ ورک میں 842 جدید ترین بسیں شامل ہیں جن میں مسافروں کے مکمل آرام اور سیفٹی کا خیال رکھا گیا ہے ۔
شہر کے مختلف علاقوں میں اعلی معیار کے  2950 بس اڈے بھی تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ مسافر اپنی مطلوبہ بس کا انتظار آرام سے کرسکیں۔

  مختلف علاقوں میں 2950 بس اڈے تعمیر کیے گئے ہیں(فوٹو، ایکس )

واضح رہے ریاض شہر میں ٹریفک کے غیرمعمولی ازدحام کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے  میٹرو سروس کا بھی آغاز کیا تھا جبکہ ان علاقوں سے جو میٹرو اسٹیشن سے دور ہیں سے مسافروں کو میٹرواسٹیشنز تک لانے کےلیے بھی خصوصی شٹل سروس شروع کی ہے۔
اس ضمن میں لوگوں کا کہنا تھا کہ میٹرو سروس کی وجہ سے انہیں کافی سہولت ہوئی ہے کیونکہ ٹریفک ازدحام کی وجہ سے نقل و حمل میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب میٹرو کے ذریعے بروقت مقررہ مقام پر پہنچ سکتے ہیں۔

شیئر: